Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا تشخیصی کٹس کے معیار پر سوالات

شائع 10 جون 2020 04:20pm

ایک جگہ کورونا ٹیسٹ مثبت۔ دوسری جگہ منفی۔ تشخیصی کٹس کتنی معیاری ہیں؟ اپنی مرضی سے ٹیسٹ منفی یا مثبت تو نہیں کیے جارہے؟ عوامی سوالات سامنے آنے لگے۔

ڈاکٹروں نے بھی اس حوالے کئی مشورے دے ڈالے۔ ملک میں کورونا کے وار تیز ہوگئے۔  کورونا کے مصدقہ ہونے نہ ہونے

 کے حوالے سے سوالات اٹھنے  لگے۔   متاثرین پریشان ٹیسٹ کروائیں تو کہاں کروائیں؟

 یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس   چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ملک میں  کورونا ٹیسٹ کی تشخیص معیاری نہیں۔

پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹرفاطمہ خان کے مطابق کورونا ٹیسٹ کی درستگی کی  شرح 80 فیصد ہے۔

 پمزاسپتال کےسابق ترجمان ڈاکٹرشریف   استوری نے مشورہ دیا کہ مشتبہ مریض   حکومت کی کورونا سے متعلق تصدیق شدہ   لبارٹریز سے ہی ٹیسٹ کروائیں۔

سندھ  میں  بھی کٹس کے غیرمعیاری ہونے کا  سوال اٹھایاجاچکی ہے۔